سال نو پر نیپرا کا قوم کو نیا تحفہ ، بجلی کی قیمت میں 4 روپے 46 پیسے فی یونٹ تک کا اضافہ
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے سال نو پر قوم کو نیا تحفہ دیتے ہوئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے سے 4 روپے 46 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا جب کہ کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
