سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبرداری کا اعلان
سابق وزیراعلی پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا،کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے جن تنصیبات کو آگ لگائی گئی وہ ملکی ادارے تھے،انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، تمام سٹیک ہولڈرز سے گزارش ہے کہ ملک کے بہتر مستقبل کا سوچیں،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 3سال صوبہ پنجاب کے عوام کی خدمت کی ہے، میں نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے، 14ماہ سے کیسز کا سامنا کر رہا ہوں،سابق وزیراعلی نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ نرمی برتی جائے۔ واضح رہے کہ عثمان بزدار پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تین سال سے زائد عرصے تک وزیراعلی رہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
