سعودی عرب نیوم میں ایشین ونٹر گیمز 2029 کی میزبانی کرے گا
ایشین اولمپک کونسل نے ایشین گیمز 2029 کی میزبانی سعودی عرب کے نئے سیاحتی علاقے ٹروجینا کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے نیوم کے پہاڑی سیاحتی علاقے ٹروجینا میں گیمز کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔اس موقع پر سعودی اولمپک کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ ایشین گیمز کا انعقاد ایشیا کے مغرب میں ہونے جارہے ہیں۔ٹروجینا کے حق میں میزبانی کا فیصلہ تمام سعودی شہریوں کی فتح ہے۔ یہ اس بات کی عکاس ہے کہ سعودی عرب بین الاقوامی ایونٹ کی بہترین طریقے سے میزبانی کرسکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
