سعودی عرب کا انسداد وبائی امراض کیلئے عالمی فنڈ میں 5کروڑ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان
سعودی عرب نے انسداد وبائی امراض کے لیے عالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے،سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے انسداد وبائی امراض کے لیے عالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان جی 20 سربراہ اجلاس میں کیا گیا،سعودی میڈیا کے مطابق یہ اعلان سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پڑھ کر سنایا،واضح رہے کہ جی 20 سربراہ اجلاس 15 سے 16 نومبر تک انڈونیشیا میں جاری رہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
