روس کا یوکرین میں رہائشی عمارت پر حملہ،3افراد ہلاک

روس کا یوکرین میں رہائشی عمارت پر حملہ،3افراد ہلاک

روسی فوج نے یوکرین کے مشرقی حصے میں پیش قدمی کرتے ہوئے کچھ علاقوں میں بمباری کی ہے،یوکرینی افواج کے مطابق، یوکرین کے شہر باخمت اور اس کے قریبی متعدد قصبوں میں روسی فوج نے بمباری کی،اس حوالے سے یوکرینی افواج نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایودیو، قریبی قصبہ میرینکا اور کچھ ہمسایہ علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے،حکام کے مطابق کراماتوسک شہر میں روسی میزائل حملے سے رہائشی عمارت تباہ ہو گئی جبکہ دیگر سات عمارتوں کو نقصان پہنچا، ان میزائل حملوں میں تین افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے،اس حوالے سے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ مشرقی حصے میں مخالفین کی جارحانہ کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے،یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کے مشرقی حصے میں صورتِ حال مزید سخت ہوگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

Comment / Reply From