روس کے شہر کرمسک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک
روس کے شہر کرمسک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، مسلح شخص خود بھی مارا گیا،روسی حکام کے مطابق رائفل اٹھائے 66 سالہ شخص نے شہر کے شاپنگ ڈسٹرکٹ کی سڑک پر فائرنگ کی، جس سے تین افراد ہلاک ہوئے، فائرنگ کے بعد مسلح شخص نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا،حکام کا کہناتھا کہ مرنے والے دو افراد مسلح شخص کے جاننے والوں میں سے تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا معاملہ لگتا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
