ریلوے ملازمین نے مسافر ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا، ایک ملازم جاں بحق
ریلوے ملازمین نے رحیم یار خان میں ریلوے سٹیشن کے قریب تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مسافر ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ ریلوے حکام کے مطابق کچھ تخریب کار ولہار ریلوے سٹیشن کے قریب ٹریک کو کھول رہے تھے، جب ریلوے ملازمین موقع پر پہنچے تو ملزمان نے ان پر حملہ کر دیا۔ واقعہ کے دوران سلاخیں اور پتھر لگنے سے پاکستان ریلوے کا ایک ملازم شدید زخمی ہوگیا جو دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، تخریب کاروں کا منصوبہ ناکام ہونے سے علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔ مزید برآں پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ تھانہ کوٹ سبزل میں درج کر لیا گیا جس کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
