راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کیخلاف درخواست، الیکشن کمیشن کو 6 اپریل تک جواب دینے کی مہلت
لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے خلاف درخواست پرجواب جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو 6 اپریل تک کی مہلت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزارنے کہا کہ راجہ ریاض کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اس لیے وہ اپوزیشن لیڈر نہیں بن سکتے، پی ٹی آئی ارکان کے مستعفی ہونے کے بعد راجہ ریاض کو 20 ایم این ایز کی بنیاد پر اپوزیشن لیڈر بنایا گیا، عدالت کسی بھی غیر آئینی کام پر حکم جاری کر سکتی ہے لہذا عدالت راجہ ریاض کی تقرری غیر آئینی قرار دے کر کالعدم قرار دے۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کے لیے 6 اپریل تک کی مہلت دے دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
