پشاور کی مسجد میں دہشت گردی کا واقعہ ،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی مذمت
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نیپشاو پولیس لائنز مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی شدیدمذمت کی ہے،سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملہ اور وہ بھی کسی عبادت گاہ پر حملہ خاص طور پر کراہت آمیز ہے،دوجارک نے کہا ہے کہ گٹرس نے حملے کی مذمت کی، ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امن و سلامتی کے ماحول میں عبادت سمیت دینی و اعتقادی آزادی ایک عالمگیر انسانی حق ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
