پیپلزپارٹی نے سینئر رہنما لطیف کھوسہ کو پیپلزلائرزفورم کی صدارت سے ہٹا دیا
پارٹی پرتنقید اورمخالفانہ بیانات دینے پرپیپلزپارٹی نے پارٹی کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ کوپیپلزلائرزفورم کی صدارت سے ہٹا دیا۔ پارٹی سیکرٹری جنرل نئیربخاری کو پی ایل ایف کا قائم مقام صدر بنا دیا گیا۔لطیف کھوسہ حکومتی اورپارٹی پالیسیوں پرمسلسل تنقید کررہے تھے۔سردارلطیف کھوسہ پی پی دورمیں اٹارنی جنرل، گورنر پنجاب اور سینیٹر رہے۔وہ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ لطیف کھوسہ تحریک انصاف کیخلاف اقدامات پرشدید تنقید کرتے رہے۔پارٹی قیادت نے لطیف کھوسہ کو متعدد بار پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات سے روکا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
