پیوٹن کا جوہری ہتھیاروں کا بیانیہ خطرناک ہے، نیٹو سیکریٹری جنرل
نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کا جوہری ہتھیاروں کا بیانیہ خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے، جوہری ہتھیاروں کا استعمال روس کے لیے خطرناک نتائج کا حامل ہوگا۔امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کو انٹرویو میں سیکریٹری جنرل نیٹو کا کہنا تھا کہ لیمان شہر پر یوکرین کا قبضہ یوکرین کی پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیمان پر قبضے سے ظاہر ہے کہ یوکرینی فوج روسی فوج کو پیچھے دھکیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سیکریٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ یوکرینی علاقوں کو روس میں ضم کرنے کا بہترین جواب یوکرین کی مدد جاری رکھنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو کے انفرا اسٹرکچر کے خلاف ارادتا کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
