پی سی بی لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز ہوگیا، 65امیدوار شریک
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز ہوگیا،پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چار روزہ لیول ٹو امپائرنگ کورس میں 65امیدوار شرکت کر رہے ہیں ، کورس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے امپائرز پول کومزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی،ترجمان پی سی بی کے مطابق کامیاب ہونے والوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ کیڈویلپمنٹ پینل آف امپائرزمیں شامل کرلیا جائے گا جو آنے والے سیزن میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کیمیچوں میں امپائرنگ کرسکیں گے،لیول ٹوکورس میں شریک امپائرزکی عمرکی حد 45سال مقرر کی گئی ہے ،2016.17 کے بعدپہلاموقع ہوگا کہ امپائرز اس پینل میں شامل کیے جائیں گے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
