پی ٹی آئی اپنے کرتوت اور اعمال کی وجہ سے مائنس ہونے جا رہی ہے، عظمی بخاری
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے کرتوت اور اعمال کی وجہ سے مائنس ہونے جا رہی ہے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ اپنی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے رہے،انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ بیلٹ پیپر کے ذریعے اور عوام کی سپورٹ سے آتے ہیں، مخالف کا تار تار ہو جانا ان کے اعمال ہیں،عظمی بخاری نے کہا کہ ہمیں میدان میں مقابلہ کر کے جیتنے کی عادت ہے، الیکشن اکتوبر میں ہوں گے، اس میں کوئی دو رائے نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
