پاکستانی تاریخ میں بار بار مقبول لیڈروں کو قتل کر کے راستے سے ہٹایا گیا، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان کی تاریخ میں بار بار مقبول عوامی لیڈروں کو قتل کر کے راستے سے ہٹا دیا گیا۔ عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ 27 دسمبر 2007 پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن تھا، بدقسمتی سے پاکستان کی تاریخ میں بار بار مقبول عوامی لیڈروں کو قتل کر کے راستے سے ہٹایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لیاقت علی سے لے کر بے نظیر بھٹو تک مقبول عوامی لیڈروں کے قتل کا سلسلہ جاری رہا ہے، اللہ نے عمران خان کو زندگی دی ورنہ اس تاریک باب میں اضافے کا پورا منصوبہ تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
