پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد کی ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی کے قتل کی شدید مذمت
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد نے پی ایم اے سندھ کے رہنما ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اختر علی بندیشہ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا نے کہا ہے کہ پی ایم اے سندھ کے رہنما و امراض جلد کے ماہر ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی کے بہیمانہ قتل کی پر زور مذمت کرتے ہیں،پی ایم اے اسلام آباد حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور واقعہ کے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے نشان عبرت بنایا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
