پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کا دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنیکا عزم
پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے مزید دو چوٹیاں سر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ نائلہ کیانی اس سیزن میں مانٹ ایورسٹ اور لوہٹسے کو سر کریں گی، 8,848 میٹر اونچی مانٹ ایورسٹ دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے، لوہٹسے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی جس کی اونچائی 8,516 میٹر ہے۔ نائلہ 8 ہزار میٹر سے بلند 3 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں، نائلہ ایوریسٹ اور لوہٹسے سر کرنے کیلئے مارچ کے آخر میں نیپال جائیں گی۔ خاتون کوہ پیما نے گزشتہ سال کے ٹو اور گیشربرم ون کو سر کیا تھا، 2021 میں نائلہ کیانی نے گیشربرم ٹو کو سر کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
