وزیر خارجہ سے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل ماریانو گروسی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے اٹامک انرجی کو صحت،زراعت صنعت اور بجلی کے شعبے میں استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔ڈی جی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیتوں کو سراہا ـ واضح رہے ڈی جی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل ماریا نو گروسی پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد میں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
