نومبر کے دوران چین کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ
بیجنگ(شِنہوا)چین میں نومبر کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ قبل کے مقابلے 2.13 فیصد اضافہ کے ساتھ 31 کھرب 17 ارب 50 کروڑ امریکی ڈالر ہو گئے ہیں۔
ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق فارن ایکسچینج ریگولیٹر نے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی وجہ کرنسی کے تبادلہ اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی کے مشترکہ اثرات کو قرار دیا ہے۔
ریگولیٹر نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کی توقعات اور بڑے ممالک کے میکرو اکنامک ڈیٹا سے متاثر ہو کر امریکی ڈالر کا اشاریہ زوال پذیر ہو گیا ہے اور گزشتہ ماہ عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید بتایا کہ چینی معیشت کی بحالی کی رفتار برقرار رہنے کی وجہ سے توقع ہے کہ چین کے زرمبادلہ کے ذخائر عام طور پر مستحکم رہیں گے۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
