نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 33 افراد ہلاک، درجنوں زخمی، 22 افراد تاحال لاپتہ
نیپال کے مغربی صوبے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 33 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے شمال مغربی صوبے کرنالی میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جس سے بچنے کیلئے ہزاروں رہائشی اپنے مکانات چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوگئے ہیں۔شدید بارشوں کے باعث صوبے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس سے سیکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا اور 33 افراد ہلاک ہوگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب کی زد میں آنے والے 22 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث امدادی کارروائیوں کی انجام دہی مشکلات پیش آرہی ہیں۔نیپالی حکام کے مطابق رواں سال شدید بارشوں کے باعث نیپال میں 110 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
