نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹیم کو کیا پیغام جاری کیا گیا؟ فخر زمان نے بتادیا
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 34 گیندوں پر 47 رنز بنانے والے فخر زمان کا کہنا ہے کہ لاہور کی وکٹ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی۔ فخر زمان نے کہا کہ کھیل کے آغاز میں مجھے، بابر اور رضوان کو مشکل پیش آئی لیکن صائم ایوب نے جیسی اننگز کھیلی، اس میچ کو باقی بیٹرز کے لیے آسان بنا دیا۔ فخر زمان نے کہا کہ ہم اسی مومینٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے اور ٹیم کو یہی پیغام تھا کہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر کے بعد صائم ایوب کی صورت میں پاکستان کو ایک اچھا کھلاڑی ملا ہے، صائم اگر اسی انداز میں کھیلتا رہا تو وہ لمبے عرصے تک کھیل سکے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
