نگراں حکومت نے پرویز الہی دور کے منصوبوں کی تفصیلات مانگ لیں
نگراں حکومت نے سابق وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی دور کے گجرات ڈویژن کے منصوبوں کی تفصیلات مانگ لیں،ذرائع کے مطابق پنجاب کے سرکاری خزانے سے گجرات ڈویژن پر کتنی نوازشات ہوئیں، نگراں حکومت نے رپورٹ طلب کر لی ہے،نگراں پنجاب حکومت نے گجرات ڈویژن کے منصوبوں پر جائزہ کمیٹی تشکیل دے دی، 3رکنی کمیٹی سے 7روز میں رپورٹ طلب کی گئی ہے، کمیٹی گجرات ڈویژن کے لیے منظور شدہ فنڈز کا جائزہ لے گی، کمیٹی کے ارکان گجرات ڈویژن کا دورہ بھی کریں گے، کمیٹی پرویز الہی کے گجرات ڈویژن کے لیے منظور شدہ فنڈز کے استعمال کا جائزہ لے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
