نائیجریا، ٹرک اور چھ گاڑیوں کے درمیان حادثہ ، 10 ہلاک، 15زخمی
افریقی ملک نائیجریا کے صوبے پلاٹیو میں ایک ٹرک اور 6گاڑیوں کے درمیان حادثے میں 10افراد ہلاک جبکہ 15زخمی ہو گئے ،نائیجریا کے مقامی میڈیا کے مطابق پلیٹو باوچی شاہراہ پر ایک ٹرک مخالف سمت سے آنے والی چھ گاڑیوں پر چڑھ گیا ، حادثے کے باعث گاڑیوں میں سوار10افراد موقع پر ہلاک جبکہ 15 مسافر شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے، ریسکیو حکام نے مذید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
