نائیجیریا،امریکی سفارتی عملے پر مسلح حملہ، 4افراد ہلاک
نائیجیریا کے جنوب مشرقی صوبے انامبرا میں امریکی سفارتی عملے پر مسلح حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 4افراد ہلاک ہو گئے ہیں،نائیجیریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق انسانی امدادی کاروائیوں کے لئے انامبرا میں موجود امریکی سفارتی عملہ اوگبارو کے علاقے میں مسلح حملے کا نشانہ بن گیا،حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 4افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں،ابوجا میں امریکی سفارت خانے کے جاری کردہ بیان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لئے امریکی اہلکار نائیجیریا کے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کی حالت میں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
