موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد ڈالرز کی افغانستان اسمگلنگ شروع ہوگئی، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد ڈالرز کی افغانستان اسمگلنگ شروع ہوگئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے، اسکی وجہ یہ ہے کہ موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد ڈالرز کی افغانستان اسمگلنگ شروع ہوگئی ہے، آج انٹربینک اور مارکیٹ ریٹ میں 10 روپے کا فرق ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اہم وزرا جن کے نام اسمگلنگ میں آرہے ہیں، اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
