منظور وسان سیلاب متاثرین کے گھیرنے پر دوڑ کر گاڑی میں جا بیٹھے، ویڈیو وائرل

منظور وسان سیلاب متاثرین کے گھیرنے پر دوڑ کر گاڑی میں جا بیٹھے، ویڈیو وائرل

مہران ہائی وے پر سیلاب متاثرین نے وزیراعلی کے مشیر منظور وسان کو گھیرنے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو گاڑی کے قریب آنے سے روک دیا۔ سیلاب متاثرین کے مشتعل ہونے پر منظور وسان کو مظاہرین کا حصار توڑ کر گاڑی کی طرف دوڑ کر نکلنا پڑا، اس دوران متاثرین پی پی رہنما کی گاڑی کے پیچھے دوڑتے اور نعرے لگاتے رہے۔ متاثرین نے الزام لگایا کہ فلڈ ریلیف فوکل پرسن منظور وسان نے فیض گنج کے عوام کو نظر انداز کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

Comment / Reply From