ملتان ایئرپورٹ پر فضائی میزبان کے سامان سے پستول کی 8گولیاں برآمد
ملتان ایئرپورٹ پر فضائی میزبان کے سامان سے پستول کی 8گولیاں برآمد ہوئیں۔ بعد ازاں حکام نے تحقیقات کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی،نجی ٹی وی کے مطابق ایئر ہوسٹس نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 812کے ذریعے دبئی جا رہی تھی، تلاشی کے دوران ان کے بیگ سے پستول کی 8 گولیاں اور ایک میگزین برآمد ہوا،ایئر ہوسٹس نے حکام کو اپنے بیان میں بتایا کہ غلطی سے گولیاں اور میگزین میرے پرس میں رہ گئیں۔ حکام نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ایئر ہوسٹس کو جانے کی اجازت دے دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
