ملک دیوالیہ ہونے کے قریب، حکومت کا سارا زور اپنی کرپشن بچانے پر ہے،مسرت جمشید
تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک باقاعدہ دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اور امپورٹڈ حکومت کا سارا زوراپنی کرپشن بچانے پر ہے ۔ تحریک انصاف کی رہنما و ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے اور ملک باقاعدہ دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے، لیکن امپورٹڈ حکومت کا سارا زور اپنی کرپشن بچانے اور اقتدار کو طول دینے پر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
