ملک بھر میں کورونا کے وار تھمنے لگے، مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی
ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار تھمنے لگے، مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی ہو گئی ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 9117 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 55 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 0.60 فیصدرہی جبکہ کوئی ہلاکت نہیں رپورٹ نہیں ہوئی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں اب بھی 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
