مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، صدر مملکت
صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو نہیں بھولنا چاہیے،انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میںصدر مملکت نے کہا کہ یہ دن اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے عالمی منشور کی یاد دلاتا ہے، پاکستان کا آئین اسی اقدار کی عکاسی کرتا ہے، ہر پاکستانی کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کہ وہ اپنے فرائض نہ بھولے،صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اپنے بنیادی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، اقوام متحدہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
