مکہ مکرمہ ،ٹیلی کام ٹاورز کی بیٹریاں چرانے کے الزام میں پاکستانیوں سمیت 5افراد گرفتار

مکہ مکرمہ ،ٹیلی کام ٹاورز کی بیٹریاں چرانے کے الزام میں پاکستانیوں سمیت 5افراد گرفتار

سعودی عرب کی پولیس نے مکہ مکرمہ ریجن میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ٹاورز کی بیٹریاں چرانے کے الزام میں پانچ افراد کوگرفتار کرلیا ،عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی پولیس نے ایک ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ٹاورز کی 17چارجنگ بیٹریوں کی چوری کے الزام میں چار پاکستانیوں اور ایک یمنی باشندے کو حراست میں لے لیا ہے ،ملزمان سے مسروقہ بیٹریاں بھی برآمد کرلی گئیں جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

Comment / Reply From