محمد خان بھٹی کی رہائی کی درخوا ست، پنجاب حکومت اور اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری، جواب طلب
لاہورہائیکورٹ نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پرپنجاب حکومت اور اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔لاہورہائیکورٹ میں سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،جسٹس وحید خان نے محمد خان بھٹی کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت پرسماعت کی۔ وکیل درخواستگزارکا کہنا ہے کہ محمد خان بھٹی اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہیں،اینٹی کرپشن نے تفتیش مکمل کرلی اور کوئی برآمدگی نہیں ہوئی۔ درخواستگزارکو مزید سلاخوں کے پیچھے رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے،استدعا کی گئی کہ محمد خان بھٹی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے پنجاب حکومت اور اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
