مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 2 فلسطینی شہری جاں بحق
رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شہر جینن کے مغربی گاؤں کفردان میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے دوران 2 فلسطینی شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
شہر کے ابن سینا ہسپتال کے ڈائریکٹر سمر عطیہ نے پیر کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ آج صبح سویرے اسرائیلی فوجی دستے کی جانب سے گاؤں پر دھاوے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 2 فلسطینی نوجوان جاں بحق اور 8 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔
فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیل کے خلاف حملوں پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز کو مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کیلئے اسرائیلی فوجی دستے نے گاؤں پر دھاوا بولا ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گاؤں میں مسلح فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
