معروف سینئر اداکار افضال احمد لاہور میں انتقال کر گئے
معروف سینئر اداکار افضال احمد لاہور میں انتقال کر گئے۔ افضال احمد کو برین ہیمریج کے باعث گزشتہ روز جنرل ہسپتال لایا گیا تھا، افضال احمد کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، جنرل ہسپتال انتظامیہ دوران علاج افضال احمد دم توڑگئے۔ جنرل ہسپتال انتظامیہ نے لیجنڈ اداکار سید افضال احمد کو الگ سے بیڈ نہیں دیا، دوران علاج ان کے بیڈ پر دوسرا مریض بھی موجود تھا۔ واضح رہے کہ افضال احمد گزشتہ 21 برس سے فالج کے مرض میں مبتلا وہیل چیر تک محدود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
