لسبیلہ میں مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی
لسبیلہ کے علاقے بیلہ کے قریب کاٹھور کڈ مقام پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں بچوں سمیت 10 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
