لاہور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران7 دہشت گرد گرفتار
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) لاہور نے پنجاب کے مخلتف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کاتعلق مختلف کالعدم تنطیموں سے ہے،گرفتار دہشتگردوں میں سے ملتان4، گوجرانوالہ2 اور ڈی جی خان سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد، ہینڈگرنیڈ، لیپ ٹاپ اور نقدی برآمد کرلیا۔ دہشت گردوں کیخلاف6 مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
