لاہور ہائی کورٹ ،9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں خارج
عدالت نے 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں خارج کردیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی تھی، جس پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں خارج کردیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جب کہ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
