قطر میں لائیو نشریات کے دوران ارجنٹائن کی خاتون رپورٹر کا سامان چوری ہو گیا
قطر میں لائیو نشریات کے دوران ارجنٹائن کی خاتون رپورٹر کا سامان چوری ہو گیا،ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے دوحا میں موجود رپورٹر ہینڈ بیگ سے محروم ہوگئیں، اس میں رقم کے ساتھ ان کی دستاویزات بھی موجود تھیں، ڈومینکیو میٹزگر ورلڈ کپ کے افتتاح کا آنکھوں دیکھا حال ناظرین کو بتانے میں مصروف تھیں جب ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آگیا،انھوں نے کہا کہ وہ شائقین کے ہمراہ ڈانس کررہی تھیں تب ہینڈ بیگ چوری کرلیاگیا، انھوں نے مقامی پولیس کو رپورٹ کردی ہے، حکام نے ان سے پوچھا ہے کہ وہ چور کو کیا سزا ملتے دیکھنا چاہیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
