کراچی،پرانا گولیمار میں مکان کی چھت گر گئی، 2 افراد جاں بحق،2 زخمی
شہر قائد کے علاقے پرانا گولیمار میں شاہ نواز چوک کے قریب مکان کی چھت گرنے کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جن کی شناخت محمد علی اور سلطانہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ گل بانو اور 8 سالہ ریان زخمی ہوئے۔ ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
