کراچی،ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی
صوبائی دارالحکومت کے علاقے فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں شہری جاں بحق ہو گیا۔ ریسیکو ذرائع کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت ضرار کے نام سے ہوئی ہے جبکہ نوجوان کو کچلنے والا ڈمپر کچھ دور جا کر الٹ گیا۔ ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
