کراچی،فائر بریگیڈ آفس کے اندر فائرنگ، 2ملازم جاں بحق ہو گئے
شہر قائد کراچی کے علاقے کورنگی بلال چورنگی کے قریب فائر بریگیڈ آفس کے اندر فائرنگ کے واقعے میں 2ملازم جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، چوتھا ملازم جان بچا کر فرار ہوگیا، ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے،واقعہ کے عینی شاہد نے بتایا کہ وہ آپریٹر ڈیوٹی پر تھا جبکہ محبوب گارڈ کی ڈیوٹی پر تھا کہ اس دوران 2ملزمان آئے جن کے ہاتھ میں پستول تھا،ملزمان نے محبوب سے پوچھا کہ باقی لوگ کہاں ہیں اس نے کہا اندر ہیں جس کے بعد ایک ملزم عامر قریشی اور ارشاد کو اندر سے لیکر آیا،زخمی فائر مین محمد ارشاد نے بتایا کہ ہمیں اکٹھا کرکے نشانہ بنایا گیا،ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
