کراچی میں کسٹمز کی کارروائی، 7 کروڑ مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ عملے نے میٹھادر میں کارروائی کرتے ہوئے 7 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا۔ ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق ٹیم نے میٹھادر کے علاقے میں گودام پر چھاپہ مارا جہاں کارروائی کئی گھنٹے تک جاری رہی جب کہ اس دوران 7 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ضبط شدہ سامان کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ سیل منتقل کردیا گیا جب کہ ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
