کراچی : کار، رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک شخص جاں بحق
شہر قائد کے علاقے شارع فیصل نرسری کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ کراچی پولیس کے مطابق شارع فیصل نرسری کے قریب کار، رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کار اور رکشے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو چکے ہیں اور ان کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
