کراچی ٹیسٹ،پاکستان کا متبادل کھلاڑی ڈائریا میں مبتلا، اسپتال منتقل
کراچی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا متبادل کھلاڑی کامران غلام ڈائریا میں مبتلا ہو گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کامران غلام کو ڈائریا کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سلمان علی آغا بھی فلو کے باعث گرانڈ میں نہیں آئے اور ان کی جگہ حسن علی فیلڈنگ کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز بابر اعظم بھی فلو کے باعث کافی دیر بعد میدان میں اترے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
