کپتانی کی جنگ سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوگا، بابراعظم کی وائٹ بال میں بنی ٹیم پر بھی اسکا اثر پڑے گا، رمیز راجہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا کا قومی ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر رد عمل سامنے آ گیا،انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ، فاسٹ بالر شاہین آفریدی اور سپنر شاداب خان پاکستان کے اہم ترین کھلاڑی ہیں، افسوس ہے کہ تینوں اہم کھلاڑی کپتانی کی جنگ میں آمنے سامنے ہیں،رمیز راجا نے کہا کہ پی سی بی ماضی سے سبق سیکھے، 90کی دہائی میں کپتانی سے متعلق افواہوں کی وجہ سے پاکستان کرکٹ تباہ ہوئی تھی،انہوں نے کہا کہ کپتانی کی جنگ سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوگا، بابراعظم کی وائٹ بال میں بنی ٹیم پر بھی اسکا اثر پڑے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
