قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45کرم میں ضمنی الیکشن (کل) ہوگا
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45کرم میں ضمنی الیکشن (کل)30اکتوبر کو ہوگا جس کے لئے انتخابی مہم کاوقت ختم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق این اے 45کرم میںضمنی انتخاب کی پولنگ 30اکتوبر 2022کو ہوگی۔الیکشن ایکٹ 2017کی دفعہ182کے تحت انتخابی مہم اختتام پذیرہوگئی،انتخابی مہم اختتام پذیر ہونے کے بعد کوئی بھی امیدوار انتخابی مہم نہیں چلاسکتا،خلاف ورزی کرنے والے کو 2سال تک قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں ہوسکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
