کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا نوٹیفیکیشن جاری
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ہدایت پر دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس نے سیکرٹری کابینہ کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے قوم کا سرفخر سے بلند کرنے پر نائلہ کیانی کے لئے ستارہ امتیاز کے اعزاز کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ ثمینہ بیگ پہلی خاتون پاکستانی تھیں جنہوں نے2013 میں مائونٹ ایورسٹ سرکی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
