کندھ کوٹ میں ڈاکوں کی جانب سے اغوا کیے گئے 2پولیس اہلکار بازیاب
کندھ کوٹ پولیس نے ڈاکوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے اغوا کیے گئے 2 اہلکاروں کوبازیاب کرالیا،ایس ایس پی کندھ کوٹ کے مطابق ڈاکوں سے مقابلے کے بعد اہلکاروں کوبازیاب کرایا گیا، جوابی فائرنگ میں بھیوگینگ کیڈاکواہلکاروں کو چھوڑکرفرار ہوگئے،ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ فرار ہونے والے ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے گھرگھرتلاشی جاری ہے، اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کچے کیدرانی مہر میں آپریشن کیا گیا جس دوران ڈاکوں کے ٹھکانوں کوگراکرآگ لگا دی،واضح رہے کہ اہلکار عبدالغفار اور سجادجکھرانی کو 2روز قبل دوڑ چیک پوسٹ سے اغوا کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
