خورشید شاہ علاج کے لئے تھائی لینڈ جائیں گے، عدالت نے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی
سکھرکی احتساب عدالت نمبر 3نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو بیرونِ ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت دے دی،سکھر کی احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ خورشید شاہ بیرونِ ملک علاج کے لیے جا سکتے ہیں،دورانِ سماعت خورشید شاہ کے وکیل محفوظ اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دیے،انہوں نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ خورشید شاہ علاج کے لیے بیرونِ ملک جا رہے ہیں،وکیل محفوظ اعوان ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ خورشید شاہ کا علاج تھائی لینڈ کے اسپتال میں ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
