خیرپور، اسپتال میں چھت کا پلستر شیر خوار بچوں کے اوپر گرگیا
خیرپور میں لیڈی ولنگٹن سرکاری اسپتال میں نومولود بچوں کے وارڈ میں چھت کا پلستر گر گیا۔ چھت کا پلستر شیر خوار بچوں کے اوپر گرا،حادثے میں 3 انکیو بیٹر ٹوٹ گئے تاہم اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کے پاوں پر پلستر گرا ہے، خطرے کی کوئی بات نہیں۔ ڈگری کے نواحی گاوں میں گرلز پرائمری اسکول کے برآمدے کی چھت سے اچانک پلستر اکھڑ کرگرگیا، معجزانہ طور پر بچیاں محفوظ رہیں، اسکول میں دو فیمیل ٹیچرز ہیںجبکہ اسکول میں 52بچیاں زیر تعلیم ہیں اسکول کی پوری عمارت خستہ حالی کا شکار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
