کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری
مریم نواز کی عدالت پیشی کے دوران کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں عدالت نے کیپٹن(ر)صفدر کے 25نومبر کیلئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر کیپٹن(ر)صفدر کی طرف سے ان کے وکیل خاور محبوب ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے،عدالت نے 25نومبر کیلئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر اور جہانزیب اعوان کو فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب کرلیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
Comment / Reply From
Popular Posts
Newsletter
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
